Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

نگران وزیر اعظم آزاد کشمیرپہنچ گئے،وجہ سامنے آ گئی

  مظفر آباد(جی این اے) نگران وزیراعظم  دو روزہ دورے پر مظفر آباد پہنچے ہیں جہاں وزیر اعظم آزاد کشمیر  نے  ان ک ا استقبال کیا۔ نگران وزیراع...

 


مظفر آباد(جی این اے) نگران وزیراعظم  دو روزہ دورے پر مظفر آباد پہنچے ہیں جہاں وزیر اعظم آزاد کشمیر  نے ان کا استقبال کیا۔

نگران وزیراعظم پاکستان  یادگارشہداء پرحاضرہوئے، پھولوں کی چادر چڑھائی اورتحریک آزادی میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا  کی۔انھوں نے شہداء گیلری کا بھی وزٹ کیا۔

خیال رہے  نگران وزیر اعظم  آج آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کرینگے اس کے علاوہ انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس بھی منعقد ہو گا۔


کوئی تبصرے نہیں