Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

موت کی چھلانگ لگانے کا ریکارڈ کس کے نام؟

 ہرسٹاڈ(انٹرنیشنل ڈیسک) ناروے کے شہری نے چالیس میٹرکی اونچائی سے برف جیسے ٹھںڈے پانی میں چھلانگ لگا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔اسے موت کی چھ...

 ہرسٹاڈ(انٹرنیشنل ڈیسک) ناروے کے شہری نے چالیس میٹرکی اونچائی سے برف جیسے ٹھںڈے پانی میں چھلانگ لگا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔اسے موت کی چھلانگ بھی کہا جاتا ہے۔

ویسے تو ایسی چھلانگیں دس سے پندرہ میٹر کی اونچائی سے لگائی جاتی ہیں تاہم ناروے کےبہادر ایتھلیٹس اور سابق ریسلر کین اسٹورنز نے ساڑھے چالیس میٹر کی اونچائی سے کودکر سب کو حیران کر دیا۔

  کین اسٹورنز نے انسٹا گرام پر لکھا کہ ایک بار پھر موت کی چھلانگ کا عالمی ریکارڈ حاصل کر لیا ہے کیونکہ اس عالمی ریکارڈ کی جگہ ناروے ہی ہے۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے خطرناک کام کرنا پسند ہے۔


کوئی تبصرے نہیں