Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

جوبائیڈن کا غزہ پر حملوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

  واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے غزہ پراسرائیلی حملوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ وائٹ ہاؤس  میں منعقدہ تقریب سے خطاب م...


 
واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے غزہ پراسرائیلی حملوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

وائٹ ہاؤس  میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ حماس کے خاتمے تک اسرائیل کی فوجی امداد جاری رکھیں گے۔اس موقع پر انھوں  نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے اپنے مضبوط تعلق کا بھی اشارہ دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کو بھی مد نظر رکھناہوگا کہ عالمی رائے عامہ ایک ہی رات میں تبدیل بھی ہو سکتی ہے۔

دوسری طرف امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کہتے ہیں کہ غزہ جنگ کا واحد حل عسکری حل ہے ۔ حماس کی قیادت کو زندہ چھوڑنے والی جنگ بندی ’ناقابل قبول‘ ہوگی، ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ حماس کی قیادت کو ختم کرنے کا صرف فوجی حل ہوسکتا ہے ۔واضھ رہےغزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار  سے تجاوز کر چکی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں