Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ذوالفقار علی بھٹو کیس کو چھو بھی نہیں سکتے،سپریم کورٹ

  اسلام آباد(جی این اے) سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کے خلاف صدارتی ریفرنس ،عدالت کی معاونت کیلئے 9 معاونین مقرر،جسٹس منصور...


 
اسلام آباد(جی این اے) سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کے خلاف صدارتی ریفرنس ،عدالت کی معاونت کیلئے 9 معاونین مقرر،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ پھانسی کا فیصلہ سپریم کورٹ سے برقرار رہا، نظرثانی کی اپیل بھی مسترد ہوئی، عدالت کا فیصلہ حتمی ہے جسے بدلا نہیں جا سکتا۔ہم اسے چھو بھی نہیں سکتے۔

  صدارتی ریفرنس پر 11 سال بعد چیف جسٹس سمیت نو رکنی لارجر بنچ نے سماعت ہوئی جسے براہ راست نشر کیا گیا۔اس موقع پر آصف زرداری، بلاول بھٹو سمیت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کمرہ عدالت میں موجود تھے۔چیف جسٹس آف پاکستان نےدوران سماعت کہا کہ ہم نے سماعت کی براہ راست کارروائی کی درخواست منظور کی، پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک نے براہ راست کارروائی نشر کرنے پر عدالت کا شکریہ ادا کیا جبکہ اس موقع پر بلاول بھٹو  نے کیس میں فریق بننے کی درخواست کر دی۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میں بلاول بھٹو کی نمائندگی کروں گا، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو ورثا کے طور پر بھی سن سکتے ہیں اور بحیثیت سیاسی جماعت کے بھی۔عدالت عظمیٰ نے ریفرنس میں پیش ہونے والے وکلا کے نام لکھ لئے۔سپریم کورٹ نےجسٹس (ر) منظور ملک کو عدالت کا معاون مقرر کیا تاہم ان کی معاونت ان کی رضا مندی سے مشروط کی گئی، فوجداری معاملات پر عدالت کی معاونت کیلئے خواجہ حارث  جبکہ بیرسٹر سلمان صفدر کو بھی معاون مقرر کیا گیا، عدالتی معاونین کو نوٹس جاری کر کے جواب لیا جائے گا۔


کوئی تبصرے نہیں