Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پنجاب میں یوریا کھادکا بحران شدت اختیارکرگیا

  لاہور(جی این اے)حکومتی دعوے دھرے رہ گئے،پنجاب میں یوریا کھاد کا بحران شدت اختیارکرنے لگا،کھادکی جو بوری تین ہزارسات سوپچاس کی تھی اب وہی پ...

 


لاہور(جی این اے)حکومتی دعوے دھرے رہ گئے،پنجاب میں یوریا کھاد کا بحران شدت اختیارکرنے لگا،کھادکی جو بوری تین ہزارسات سوپچاس کی تھی اب وہی پانچ ہزار دوسوروپے میں فروخت کی جارہی،فصلوں کی پیداوار کم ہونے کا خدشہ،کسان حضرات سخت پریشانی کا شکار ہوگئے۔

اس حوالے سے ایک نجی چینل نے سروے کیا تو کسانوں نے شکایات کے ڈھیر لگا دئیے،انکے مطابق ذخیرہ اندوزوں اورڈیلرحضرات کی ملی بھگت سے مصنوی قلت کا ڈرامہ رچاکریوریا کھادبلیک میں فروخت کی جارہی ہے،مہنگائی نے کمر توڑ کے رکھ دی ہے،کسانوں کا مزید کہنا تھا کہ حکومت زبانی کلامی دعوے تو بہت کررہی مگر عملی طورپر کچھ نہیں ہورہا،فصلوں کو دوسری بارکھاد فراہم کرنا مشکل ترین ہوجائے گا اگرایسا ہوا تو پیداواربہت متاثر ہوجائے گی۔ 

اس حوالے سے گوہراعجاز نگران وزیر صنعت نے نوٹس لیتے ہوئے تمام فیکڑیوں کو پیداوار اورسپلائی میں کم نہ آنے دینے کی ہدایت کردی ہے،ساتھ درآمدی کھادکے آرڈر کی بھی نوید سنادی ہے جسکے مطابق یوریا کھاد کے جہازبیس دسمبر سے روزانہ پورٹ پر ہنچھیں گے۔ بشکریہ جاوادملک

کوئی تبصرے نہیں