Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پاکستان کی ایرانی پولیس ہیڈکوارٹر پرحملے کی پرزورمذمت

 اسلام آباد(جی این اے)ایرانی پولیس ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کے حملے سے گیارہ ایرانی اہلکاروں کی موت پر پاکستان کا اظہارافسوس اوربزدل حملے کی...


 اسلام آباد(جی این اے)ایرانی پولیس ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کے حملے سے گیارہ ایرانی اہلکاروں کی موت پر پاکستان کا اظہارافسوس اوربزدل حملے کی شدید الٖفاظ میں مذمت۔

دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتا ہے اورزخمیوں کی جلدصحت کیلئے دعاکرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بہت دکھ کی گھڑی ہے جس میں ہم ایرانی حکومت اورعوام کسیاتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیں،علاقے کی امن اورسلامتی کیلئے یقیناًدہشت گردی ایک بڑا خطرہ ہے جس سے ہمیں ملکر مقابلہ کرنا ہی وقت کا تقاضا ہے۔

یادرہے کہ پندرہ دسمبر کو ایرانی علاقے راسک ٹائون میں دہشت گردوں نے پولیس کے ہیڈکوارٹر پر شدید فائرنگ شروع کردی تھی جسکے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے تھے،اس حوالے سے ایرانی میڈیا نے بیان جاری کیا تھا کہ حملہ آور صوبہ سیستان بلوچستان کے ایک علیحدگی پسند گروپ سے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں