Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کے لیےآوازاٹھائے،نگران وزیر اعظم

 اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ  پاکستان انسانی حقوق کےعالمی منشور کی حمایت، پاسداری جاری رکھےگا۔ عا...


 اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ  پاکستان انسانی حقوق کےعالمی منشور کی حمایت، پاسداری جاری رکھےگا۔ عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جاری پر  اپنے پیغام میں نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے، 5 اگست2019کے غیر قانونی بھارتی اقدام کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلی ہے،پاکستان نے ملکی،بین الاقوامی سطح پرانسانی حقوق کےتحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کیے، پاکستان بلاتفریق مذہب، رنگ و نسل انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں رہےگا۔

انوار الحق کاکڑکا مزید کہنا تھا کہ  غزہ میں انسانی حقوق کی تشویشناک صورتحال سب کے سامنے ہے، اسرائیل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔عالمی برادری کوغزہ میں جنگ بندی کیلئے فوری کوششیں کرنی چاہئیں۔



کوئی تبصرے نہیں