Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

طوفانی بارش اورخوفناک بگولوں کی ہولناک تباہی

 ٹینیسی(ویب ڈیسک)امریکہ کی ریاست ٹینیسی میں خوفناک بارش اوراسکے ساتھ ہولناک بگولوں نے تباہی برپا کردی ہے جس سے چھ افراد موت کے منہ میں چلے گ...

 ٹینیسی(ویب ڈیسک)امریکہ کی ریاست ٹینیسی میں خوفناک بارش اوراسکے ساتھ ہولناک بگولوں نے تباہی برپا کردی ہے جس سے چھ افراد موت کے منہ میں چلے گئے،کئی ہزارگھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

منظرعام پر آنے والی خبر کے مطابق خوفناک بگولوں کی وجہ سے املاک کو بھی بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا اوراسی ہزارگھر ایسے ہیں جہاں بجلی ناپید ہوگئی،میئر کائونٹی منٹگمری نے جانی اورمالی نقصانات پر بہت دکھ کا اظہارکیا ہے اوروہاں کے عوام سے سٹرکوں سے دوررہنے کی اپیل بھی کردی تاکہ مزید جانوں کے ضیاع سے محفوظ رہا جاسکے۔

کوئی تبصرے نہیں