Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پاکستانی پولیس اور عدلیہ کرپٹ ترین ادارے قرار

 اسلام آباد: عالمی تنظیم نے پاکستانی پولیس اور عدلیہ کو کرپٹ ترین ادارے قرار دےدیا۔  ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے سروے کے مطابق کرپشن م...


 اسلام آباد: عالمی تنظیم نے پاکستانی پولیس اور عدلیہ کو کرپٹ ترین ادارے قرار دےدیا۔ 

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے سروے کے مطابق کرپشن میں پولیس پہلے ،تعمیراتی شعبہ دوسرے جبکہ عدلیہ تیسرے نمبر پر پے۔علاوہ ازیں رپورٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بالترتیب چوتھے اور پانچویں کرپٹ ترین شعبے قرار دیا گیا ہے۔ مقامی حکومتیں، لینڈ ایڈمنسٹریشن اینڈ کسٹم، ایکسائز اور انکم ٹیکس بالترتیب چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔ عدلیہ میں رشوت کا اوسط خرچ سب سے زیادہ پچیس ہزار 846 روپے ہے۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ قومی سطح پر کرپشن کے بڑے مقدمات میں  چالیس فیصد میرٹ کی قلت ہے۔  سندھ میں بیالیس فیصد، خیبر پختونخوا میں 43 فیصد، بلوچستان میں سینتالیس  فیصد افراد سمجھتے ہیں کہ میرٹ پر کام نہیں ہوتے۔ پنجاب میں کئے گئے سروے کے مطابق سینتالیس فیصد لوگ سمجھتے ہیں کہ بیوروکریسی ریاستی اداروں کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرتی ہے اور یہی پاکستان میں کرپشن کی بڑی وجہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں اوسط رشوت سب سے زیادہ  ایک لاکھ باسٹھ ہزار  جبکہ پنجاب میں اوسط شہری نے زیادہ سے زیادہ رشوت پولیس کو دی گئی جو  اکیس ہزارایک سو چھیاسی روپے ہے۔بلوچستان میں صحت کی سہولتوں کےلیے  اوسط رشوت ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے دی گئی۔


کوئی تبصرے نہیں