Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

کچھ زخم ٹھیک نہیں ہوسکتے پھربھی صبرکیا ہوا ہے،نوازشریف

 لاہور(جی این اے)ہماری خواہش صرف حکومت حاصل کرنا نہیں بلکہ ہمارے ساتھ جو بھی ناانصافیاں ہوئی ہیں انکا حساب بھی لینا چاہتے ہیں،اگرچہ کچھ زخم ...

 لاہور(جی این اے)ہماری خواہش صرف حکومت حاصل کرنا نہیں بلکہ ہمارے ساتھ جو بھی ناانصافیاں ہوئی ہیں انکا حساب بھی لینا چاہتے ہیں،اگرچہ کچھ زخم ایسے بھی ہیں جو ٹھیک ہونے میں نہیں آرہے مگر ہم صبرکا دامن بھی تھامے ہوئے ہیں،ن لیگ کے قائد نوازشریف نے پارٹی کے پارلیمانی اجلاس سے خطاب میں احوال دل کھل کربیان کردیا۔

نوازشریف نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم وطن عزیز کیلئے کچھ اچھا کرنے کی نیت سے آئے ہیں،ایک ایسا پروگرام لیکر آئے ہیں جو ملک کو مسائل سے نکالے گا،قائد ن لیگ نے کہا کہ سیاست کس کو کہتے ہیں،ریاست مدینہ میں کیا ہوتاہے کیا نہیں یہ سب کھلنڈرے کو معلوم ہی نہیں تھا،ریاست مدینہ کا نام اپنی سیاست چمکانے کیلئے لیتا رہا۔

نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ ایک سونوے ملین پائونڈ والا کیس بہت بڑا اورتاریخی ہے،اسکا واضع ثبوت بندلفافے کی کابینہ سے منظوری کی صورت سامنے ہے۔ساٹھ ارب روپے کھالئے جائیں تو ملک مہنگائی کی دلدل سے کیسے باہرآئے۔

جیل اورسزائیں میرے خاندان کا مقدربنائی گئیں،ایسے ظلم کیا گیا جو کئی سالوں پر محیط تھا،جوٹھے مقدمو ں کا حساب کون دے گا۔نوازشریف نے کڑی تنقید کرتے ہوئے ایک بارپھر کہا کہ جنرل فیض حمید نے جسٹس شوکت صدیقی کو کہا تھا کہ دوسال کی محنت ضائع ہوجائے گی اگرنوازشریف جیل سے باہر آگیا تو،آڈیوٹیپ بھی موجود ہے جس میں ثاقب نثار کہہ رہا کہ عمران خان کو لیکر آنا ہے اورنوازشریف کو اندرہی رکھنا ہے،چورچورکہنے والے خود زیادہ پائے کے چورنکلے ہیں۔ہمیں بس اب انصاف چاہیے۔

ڈالرمہنگا ہونے اورروپے کی قیمت گرنے کا احتساب ہونا چاہیے،کیونکہ جو ملک کی خدمت کرنا چاہتے تھے انکو پابندسلاسل کردیا گیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں