Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

سائفرکیس کی سماعت فوری روکنے کی درخواست مسترد

  اسلام آباد(جی این اے)عدالت نے سائفرکیس کی سماعت فوری روکنے کی درخواست مسترد کردی اور ایف آئی اے کو بیس دسمبر کے لیے نوٹس بھیج دیا۔ اسلام آ...


  اسلام آباد(جی این اے)عدالت نے سائفرکیس کی سماعت فوری روکنے کی درخواست مسترد کردی اور ایف آئی اے کو بیس دسمبر کے لیے نوٹس بھیج دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس میاں گل حسن نے عمران خان کی درخواست پرجیل ٹرائل کے لیے قانونی کارروائی پوری نہ ہونے کے خلاف  سماعت کی۔ جج نے ریمارکس دیئےکہ  آرڈر میں کیا کہا گیا ہے سمجھ نہیں آ رہی، جس پروکیل  کہا کہ کورٹ کے لیے جگہ کا انتخاب کرنا جج کا نہیں حکومت کا کام ہے ۔جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دیے کہ یہ جج کا ہی دائرہ اختیار ہے، وہ ٹرائل کے لیے جیل کو منتخب کر سکتا ہے تاہم سماعت اوپن کورٹ میں ہونی چاہیے۔وکیل نے آئندہ تاریخ تک کیس روکنے کی درخواست کی۔جس پر جج نے کہا کہ رپورٹ آ ئےگی تو دیکھیں گے۔


کوئی تبصرے نہیں