Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

وحشی درندہ بچوں کوکھاگیا

  مظفرگڑھ(جی این اے)ظلم اوربے رحمی کی انتہا ہوگئی،مظفرگڑھ میں تین بچوں کو اغواہ کے بعد ملزم نے ذبح کیا پھر پکا کے خود بھی کھایا ہوٹل والوں ک...

 


مظفرگڑھ(جی این اے)ظلم اوربے رحمی کی انتہا ہوگئی،مظفرگڑھ میں تین بچوں کو اغواہ کے بعد ملزم نے ذبح کیا پھر پکا کے خود بھی کھایا ہوٹل والوں کو بھی دیا اوردربارمیں بھی بانٹ دیا،ایک بچہ بچ گیا،ظالم بھیڑیا گرفتارکرلیا گیا۔

سات سالہ علی حسن اسکی بہن جسکی عمر ڈیڈھ سال تھی حفظہ اورانکا تین سالہ کزن عبداللہ کو آٹھ دسمبر کو اغواہ کیا گیا جسکا مقدمہ بھی درج تھا،علاقے کے لوگوں نے جب نشاندہی کی تو گیارہ دسمبر کو پولیس نے ایک ڈیرے سے ملزم بلال کو گرفتار کیا اوراسکے پاس سے اغوہ ہونے والے سات سالہ علی حسن کو بھی برآمد کیا۔

ملزم نے گرفتاری کے بعد کوئی زبان نہیں کھولی مگر سات سالہ علی حسن کو جب تین دن بعد ہوش آیا تو اس نے دل دہلا دینے والی ساری داستان سنا ڈالی،نجی ٹی وی کو بیان دیتے ہوئے علی حسن نے کہا کہ بلال ہمارا رشتہ دارہے جو ہمیں بہانے سے اپنے موٹرسائیکل پر کہیں لے گیا ،بروزجمعہ ملزم نے تین سالہ عبداللہ کو چھری سے ذبع کردیا اورہفتے کے دن ننھی حفظہ کو بھی قتل کردیا،قتل کے بعد بچوں کا گوشت ملزم نے پکا کرکھایا اورمجھے بلال نے یہ بھی کہا کہ باقی گوشت دربار پر بھی بانٹ دیا اورہوٹل والوں کو بھی دے دیا۔

پولیس نے آپریشن کے دوران کماد کے کھیت سے تین سالہ عبداللہ کا سر،چھری اورکپڑے برآمد کئے مگر ڈیڈھ سالہ حفظہ کا تاحال علم نہیں کہ وہ کہاں ہے اسکی تلاش جاری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں