Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

لطیف کھوسہ باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل

  لاہور (نیوزڈیسک)ماہر قانون اور پیپلزپارٹی کے سابق سینئررہنمالطیف کھوسہ باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔  سردار لطیف کھوسہ نے صحاف...

 

لاہور (نیوزڈیسک)ماہر قانون اور پیپلزپارٹی کے سابق سینئررہنمالطیف کھوسہ باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔

 سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ خوشی کا سفر کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا، ریاست ماں ہوتی ہے مگر آج یہاں نہ چادر چار دیواری کا تحفظ ہے اور نہ جان و مال کا، عزت، ذلت، رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے، میں نے وکالت اور سیاست عبادت سمجھ کر کی ہے، سب سے پہلے میری ذمہ داری دھرتی ماں کے ساتھ ہے، آئین کی پاسداری کرنے والا امر ہوتا ہے، عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ انصاف فراہم کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 25 کروڑ عوام عدلیہ کی جانب دیکھ رہے ہیں، چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے الیکشن پر ایکشن لیا۔ پاکستان کے عوام کو ہی مقتدر کرنا آئین کی منتہا ہے، پاکستان کے عوام ہی ریاست ہیں، آرٹیکل 7 میں عوام کے علاوہ کوئی ریاست نہیں۔سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ فوج ہماری فوج ہے، قباحتیں صرف اس وقت ہوتی ہیں جب اختیارات سے تجاوز کیا جاتا ہے، پاکستان کی سر زمین بے آئین بن چکی ہے، پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جا رہی۔

کوئی تبصرے نہیں