Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بے قابو ٹینکرگھرمیں گھس گیا،ایک شخص جاں بحق تین زخمی

 کراچی(جی این اے)بلدیہ گلشن غازی میں پانی کا تیزرفتار ٹینکر بے قابو ہوکر ایک گھر میں گھس گیا،ایک شخص جانبحق اورتین زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ترجمان...


 کراچی(جی این اے)بلدیہ گلشن غازی میں پانی کا تیزرفتار ٹینکر بے قابو ہوکر ایک گھر میں گھس گیا،ایک شخص جانبحق اورتین زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ترجمان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پانی کا ٹینکر جس گھر کی دیوارتوڑتے ہوئے اندر داخل ہوگیا وہاں ایک شخص سویا ہوا تھا جو ٹینکر کے نیچے آکر ابدی نیند سو گیا دیگر تین زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گھر میں ٹینکر کے گھسنے سے گھر کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے،پولیس نے ڈرائیور کو گرفتارکرلیا جبکہ ٹینکر بھی تحویل میں لے لیا ہے،مزیدتحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں