Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

عمران خان نے سپریم کورٹ میں کیا اپیل کردی؟

  اسلام آباد(جی این اے)توشہ خانہ کا مقدمہ،عمران خان نے ہائی کورٹ کی طرف سے سزاکا فیصلہ معطل کروانے کیلئے اعلی عدلیہ میں اپیل کردی۔ درخواست ...


  اسلام آباد(جی این اے)توشہ خانہ کا مقدمہ،عمران خان نے ہائی کورٹ کی طرف سے سزاکا فیصلہ معطل کروانے کیلئے اعلی عدلیہ میں اپیل کردی۔

درخواست میں بانی پی ٹی آئی کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ مقدمے میں سزا تو پہلے ہی معطل ہوگئی ہے،صرف سزا معطل ہونے کا پورا فیصلہ ہائی کورٹ نے نہیں سنایا،اسی غلطی کا فائدہ الیکشن کمیشن نےاٹھایا ہے۔

اپیل میں یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ عمران خان کو نااہل کرنے کا الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا،الیکشن بھی قریب ہیں،سابق چیئرمین پی ٹی آئی سابقہ وزیراعظم ہیں،پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کے لیڈر کو الیکشن سے باہر رکھا نہیں جاسکتا۔لہزا توشہ خانہ کے مقدمے میں دی جانے والی سزا کا فیصلہ سپریم کورٹ معطل کرے تاکہ الیکشن میں حصہ لیاجائے۔

کوئی تبصرے نہیں