Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

  اسلام آباد(جی این اے)مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو محفوظ بنانا میرا ایمان ہے،جتنے بھی نبی گزرے ہیں ان سب کا دل سے احتر...

 

اسلام آباد(جی این اے)مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو محفوظ بنانا میرا ایمان ہے،جتنے بھی نبی گزرے ہیں ان سب کا دل سے احترام کرتے ہیں،شدت پسندی قابل مذمت ہے،وزارت انسانی حقوق کے تعاون سے منعقدہ بین المذاہب ہم آہنگی اورتقریب کرسمس سے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا خطاب۔

اس موقع پر وزیراعظم نے مسیحی خاندان کو کرسمس کی مبارک دیتے ہویے کہا کہ ہمارے ملک کو دہشت گردی جیسے چیلنجز درپیش ہیں،بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح بہت دور کی سوچ رکھتے تھے انہیں علم ہوچکا تھا کہ حالات مستقبل میں کیا ہوسکتے ہیں،ہندوتوا کے ارادوں کو بھانپتے ہوئے ہی الگ ملک کیلئے کوششیں شروع کیں جس میں کامیابی انکا مقدربنی۔

وزیراعظم نے خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمارے وطن عزیز میں تمام اقسام کی اقلیتیں چاہیے وہ سکھ ہوں،عیسائی،ہندویا کوئی بھی مذہب رکھتی ہوں بالکل محفوظ ہیں اورسب کے حقوق بھی برابر ہیں،مسیحی خاندان کی تعلیمی شعبے میں بہت سی خدمات ہیں،اظہاررائے کی آزادی اورنفرت کی بولی میں بہت فرق ہے۔ہمارے ملک میں ہر ایک کو یہ آزادی حاصل ہے کہ وہ اپنی رائے کا اظہارکرے مگر نفرت کے پھیلائو کی آزادی نہیں،پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے سب کو ملکر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔

کوئی تبصرے نہیں