Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

کالج کے طالب علموں کا حکومت کے خلاف مقدمہ؟

 گینگوون(ویب ڈیسک)کوریا کے ایک کالج میں اس وقت عجیب وغریب صورتحال پیدا ہوگئی جب طلبائ سے ڈیڈھ منٹ پہلے امتحانی پرچہ لے لیا گیا تو طلبائ نے ح...


 گینگوون(ویب ڈیسک)کوریا کے ایک کالج میں اس وقت عجیب وغریب صورتحال پیدا ہوگئی جب طلبائ سے ڈیڈھ منٹ پہلے امتحانی پرچہ لے لیا گیا تو طلبائ نے حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا،اورلاکھوں ڈالر تلافی کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔ 

سنیانگ نامی کالج پورے ملک میں داخلہ امتحان کی وجہ سے بدنام سمجھا جاتا ہے کیونکہ امتحان بہت مشکل ترین ہوتا ہے اسی امتحان کے نتائج کی بنیاد پر طلبا کی کالج میں تقرریاں ہوتی ہیں۔

امتحان طلبا کیلئے ہی نہیں بلکہ انکے والدین کیلئے بھی بہت سنجیدہ معاملہ ہوتا ہے،اوراسکا ہر سیکنڈبہت قیمتی تصورکیا جاتا ہے،یہ امتحان آٹھ گھنٹے کا ہوتا ہے اوراسکے دوران جہاز بھی فضا سے نہیں گزرسکتے۔

اس اہم ترین امتحان میں رکاوٹ ڈالنے پر امتحان دینے والے طلبا نے حکومت پر مقدمہ کیا۔

طلبا کا دھیان ادھرادھر نہ جائے اس وجہ سے اسٹاک مارکیٹ بھی دیر سے کام کا آغاز کرتی ہے،اس وجہ سے ڈیڈھ منٹ پہلے پرچہ لے لینا خوفناک نتائج کا حامل ہوسکتا ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں