Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

نواز شریف کوعدالت سے ایک اور بڑا ریلیف مل گیا

   اسلام آباد(جی این اے)نواز شریف کو ایک اور بڑا ریلیف مل گیا۔عدالت نے العزیزیہ کیس میں سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے قائد ن لیگ کو با عزت بر...


  
اسلام آباد(جی این اے)نواز شریف کو ایک اور بڑا ریلیف مل گیا۔عدالت نے العزیزیہ کیس میں سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے قائد ن لیگ کو با عزت بری کر دیا۔

 چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت تین ججز نے کیس کی سماعت کی،نواز شریف کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ زیر کفالت کے صرف ایک نکتے پر  بات کرنا چاہتا ہوں۔ عدالت نے استفسار کیا نیب نے نواز شریف کے زیر کفالت سے متعلق کچھ ثابت کیا ہے؟وکیل نے بتایا کہ استغاثہ کے اسٹار گواہ واجد ضیاء نے اعتراف کیا تھا کہ زیر کفالت سے متعلق کوئی شواہد موجود نہیں ہیں،نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھاکہ واجد ضیا نے تجزیہ کیا کہ میاں نواز شریف ہی اصل مالک ہیں اس پرجسٹس عامر فاروق نے کہا کہ  واجد ضیا تو خود مان رہا کہ ملکیت ثابت کرنے کا کوئی ثبوت نہیں۔ نیب نے کہا کہ ہمارا کیس ہی واجد ضیا کے اینالائسس کی بنیاد پر ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اس ڈاکیومنٹ سے کچھ ثابت نہیں ہوتا، مفروضے پر تو کبھی بھی سزا نہیں ہوتی۔بعدازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد  فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سنادیا گیا۔ 


کوئی تبصرے نہیں