Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

شدید دھند کے باعث ٹریفک کے دوحادثات،کئی افرادزخمی

 پتوکی(جی این اے)شدید دھند کے باعث دومختلف ٹریفک حادثات ،9 افراد کو شدیدزخمی حالت میں۔ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پتوکی اس وقت شدیددھند میں ل...

 پتوکی(جی این اے)شدید دھند کے باعث دومختلف ٹریفک حادثات ،9 افراد کو شدیدزخمی حالت میں۔ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پتوکی اس وقت شدیددھند میں لپٹا علاقہ بن چکا ہے یہی وجہ ہے کہ حد نگا انتہائی کم ہونے سےصبح سویرے دومختلف مقامات پر ٹریفک حادثات رونما ہوئے،

۔پہلا حادثہ ملتان روڈ ٹول پلازہ ساہجووال پھاٹک کے قریب پیش آیا جس میں رینالہ خورد سے مانگامنڈی آنیوالی سکائی ٹیکسٹائل فیکٹری ملازمین کی 2 بس ٹرک سے ٹکرا گئیں حادثے میں 5 فیکٹری ملازمین زخمی ہوگئے جبکہ دوسرا حادثہ ملتان روڈ بھونیکی موڑ کے قریب پیش آیا جب اے پی وی مسافر وین پاکپتن سے لاہور جارہی تھی کہ گاڑی کی اچانک بریک نہ لگنے کے باعث آگے جاتے مزدا سے ٹکرا گئی حادثےمیں 4 مسافر زخمی ہوگئے۔ 

واقع کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی اور ٹرامہ سنٹرپھولنگر پہنچایاگیا ہے، زخمیوں میں 23 سالہ فیصل ،29 سالہ ساجد ، 30 سالہ عبدالکلیم ،27 سالہ حسنین اور 25 سالہ رمضان 44 سالہ نیاز 32سالہ کلثوم 37 سالہ عابد اور 40 سالہ سجاد شامل ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں