Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

اقوام متحدہ میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور

  نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)اقوام متحدہ میں انسانی بنیادوں پر غزہ میں فوری جنگ بندی کی غیر واجب العمل قرارداد منظورکر لی گئی۔ جنرل اسمبلی کے  ا...


 
نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)اقوام متحدہ میں انسانی بنیادوں پر غزہ میں فوری جنگ بندی کی غیر واجب العمل قرارداد منظورکر لی گئی۔

جنرل اسمبلی کے  ایک سو تریانوے میں سے ایک سو ترپن ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالا۔ امریکا اور اسرائیل سمیت دس ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی۔جن میں چیک ریپبلک، آسٹریا، گؤٹے مالا، پیراگوئی، پاپوا نیوگینی، لائبیریا اور مائیکرونیشیا سمیت نؤرو جیسے ممالک شامل ہیں۔  جبکہ تئیس ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔  حماس نےفوری سیز فائر کی قراردادکی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے عالمی برادری سے قرارداد پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں