Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

میانوالی میں دھڑ جڑی بہنوں کی پیدائش

میانوالی(جی این اے)میانوالی میں تین جڑواں بچوں کی پیدائش،،2 بچیوں کے دھڑ آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی کے علاقہ واں بھچرا...

میانوالی(جی این اے)میانوالی میں تین جڑواں بچوں کی پیدائش،،2 بچیوں کے دھڑ آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میانوالی کے علاقہ واں بھچراں میں زوجہ طارق عباس کے ہاں  تین جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی،،نومولود بچوں میں ایک بچہ اور دو بچیاں شامل ہیں،جڑواں بچے سکینہ میٹرنٹی سنٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی  میں پیدا ہوئے،دو نومولود بچیوں کے جسم ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر  کا کہنا ہے کہ جسمانی طور پر جڑی بچیوں کو الگ کرنے کےلیے میجر سرجیکل پروسیجرز کی ضرورت ہے، اس سرجری  کی سہولت میانوالی میں میسر نہیں،ہسپتال ذرائع کے مطابق بچیوں کو مزید علاج کیلئے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں