Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

لیہ میں ٹریفک حادثہ،3 افراد جاں بحق،2 شدید زخمی

لیہ (جی این اے) جمن شاہ کے قریب ٹریفک حادثہ،3 افراد جاں بحق، جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لیہ میں کوٹ ادو روڈ جمن شاہ کے قریب ت...

لیہ (جی این اے) جمن شاہ کے قریب ٹریفک حادثہ،3 افراد جاں بحق، جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق لیہ میں کوٹ ادو روڈ جمن شاہ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کو بری طرح روند ڈالا،افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق 2شدید زخمی ہو گئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کرنعشوں  اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جبکہ زخمیوں کو ملتان نشترہسپتال ریفر کر دیا گیا،ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی،حادثے کا شکار افراد شادی کے لئے گوشت خرید کر گھر واپس جا رہے تھے۔


کوئی تبصرے نہیں