Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

محسن نقوی کا راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کا جائزہ

راولپنڈی(جی این اے)38کلو میٹر طویل راولپنڈی رنگ روڈکے میگا پراجیکٹ پر12فیصد کام مکمل،وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ ...

راولپنڈی(جی این اے)38کلو میٹر طویل راولپنڈی رنگ روڈکے میگا پراجیکٹ پر12فیصد کام مکمل،وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کا دورہ، منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سواں پر بنائے گئے عارضی پل کا بھی معائنہ کیا اور پراجیکٹ پر تیزی رفتاری سے کام کرنے پر ایف ڈبلیو او کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا،،وزیراعلی کو ایف ڈبلیو او کے حکام نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے بریفنگ دی،اس موقع پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پر 12فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، اس منصوبے کی تکمیل کے لئے 2برس کی مدت رکھی گئی ہے تاہم پوری امید ہے کہ اگست تک مکمل کر لیں گے۔

محسن نقوی نے کہا اس منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کو بے پناہ فائدہ ہوگا،،38 کلومیٹر طویل راولپنڈی رنگ روڈ کا منصوبہ عرصہ دراز سے التوا کا شکار تھا،،راولپنڈی رنگ روڈ کا منصوبہ ایک طرح سے موٹروے پراجیکٹ ہے،راولپنڈی رنگ روڈ کا پراجیکٹ پنجاب کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  لینڈ ایکوزیشن کے لئے پورا معاوضہ مالکان کو دیا جائے گا، کسی کا ایک روپیہ بھی نہیں رہنے دیں گے۔


کوئی تبصرے نہیں