Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

راولپنڈی،گندم کی بہتر پیداوار کیلئے نماز استسقاء ادا

راولپنڈی(جی این اے)محکمہ زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے ربیع کی فصلات خصوصاً گندم کی بہتر نگہداشت کے لئے آج نماز استسقاء ادا کی گئی۔...

راولپنڈی(جی این اے)محکمہ زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے ربیع کی فصلات خصوصاً گندم کی بہتر نگہداشت کے لئے آج نماز استسقاء ادا کی گئی۔

 نماز استسقاء میں حکومتی نمائندگان، ضلعی انتظامیہ، محکمہ زراعت کے افسران و عملہ بارانی زرعی یونیورسٹی کے اساتذہ، طلباء اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، نماز کی ادائیگی کے بعد شرکاء نماز نے اللہ تعالیٰ سے  بارش کے لئے گڑگڑا کر دعائیں مانگیں تاکہ اللہ تعالیٰ رحمت والی بارش عطا فرمائے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن سید شاہد افتخار بخاری نے بتایا کہ اس وقت بارانی گندم کو بارش نہ ہونے کی وجہ سے پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال نو نومبر کے بعد کوئی بارش نہیں ہوئی اور ربیع فصلات کی بہتر پیداوار کے حصول کے لئے اس وقت بارش کی اشد ضرورت ہے،، اس سلسلہ میں راولپنڈی ڈویژن کی ہر تحصیل کی سطح پر نماز استسقاء کے اجتماعات منعقد کیے گئے،، ان کا کہنا تھا کہ میں تمام عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ باران رحمت کے لئے خصوصی دعا کریں۔

کوئی تبصرے نہیں