Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

قومی کرکٹ ٹیم ناکام درناکام،آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریزجیت لی

 میلبرن(جی این اے)قومی کرکٹ ٹیم ناکام درناکام،میلبرن ٹیسٹ کی جیت بھی آسٹریلیا نے چھین لی،یوں ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی قومی ٹیم نے آرام سے ا...


 میلبرن(جی این اے)قومی کرکٹ ٹیم ناکام درناکام،میلبرن ٹیسٹ کی جیت بھی آسٹریلیا نے چھین لی،یوں ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی قومی ٹیم نے آرام سے آسٹریلیا کے نام کردی۔

آسٹریلیا نے 317رنز کا ہدف دیا مگر دوسری اننگزمیں پاکستانی ٹیم صرف دوسوسینتس رنز ہی بنا کرگرائونڈ سے باہر ہوگئی۔پاکستانی ٹیم کو کینگروزکے ہاتھوں 79 رنز سے ہارہوئی۔

دوسری اننگزمیں عبداللہ شفیق اورامام الحق کی اوپنگ بیٹنگ ناکامی سے دوچارہوئی،عبداللہ چار اورامام الحق صرف بارہ رنزپر آوٹ ہوگئے،کپتان شان مسعود نے ساٹھ رنزبنائے تاہم وہ بھی کمنز کی گیند کا شکارہوگئے۔بابراعظم اکتالیس رنزہی بنا سکے،سعود چوبیس اورمحمد رضوان پینتیس رنزبناکر پولین لوٹ گئے،جبکہ سلمان علی پچاس رنز بنانے میں کامیاب رہے مگر شاین آفریدی اورمیرحمزہ صفرپر میدان سے باہر گئے۔

کوئی تبصرے نہیں