Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

زبردستی کیک کھلانے پر شوہر نے بیوی کومار ڈالا

  جنوبی کیرولینا(انٹرنیشنل ڈیسک)  زبردستی کیک کھلانے پر شوہر نےاپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ امریکہ کی رہائشی اکیاسی سالہ خاتون شیرون ش...

 

جنوبی کیرولینا(انٹرنیشنل ڈیسک)  زبردستی کیک کھلانے پر شوہر نےاپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

امریکہ کی رہائشی اکیاسی سالہ خاتون شیرون شوارٹزنے اپنے 85 سالہ  شوہراسٹیون شوارٹز کو اپنے ہاتھ سے تیارہ کردہ کیک کھلانا چاہا شوہر نے کھانے سے انکار کیا تو بیوی نے زبردستی کھلانے کی کوشش کی جس پر اس کے شوہر نے چاقو اس کے پیٹ میں گھونپ دیا جس سے وہ چل بسی۔

پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا، اسٹیون شوارٹز نے اپنے بیان میں بتایا کہ میں نے اپنی بیوی کو مار ڈالا مگر مجھے کچھ یاد نہیں کہ اُس وقت ہمارے درمیان کیا ہوا تھا،البتہ میری بیوی ہمیشہ مجھے اچھے سے اچھا کھانا کھلانا چاہتی تھی۔  پولیس ملزم کودو جنوری  کو عدالت میں پیش کرے گی۔


کوئی تبصرے نہیں