Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

کیا مہنگا کیا سستا ہوا،ادارہ شماریات کی ہفتہ واررپورٹ جاری ہوگئی

 اسلام آباد(جی این اے)ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کئے ہیں جنکے مطابق کچھ چیزیں سستی اوربعض مہنگی بھی ہوگئ...

 اسلام آباد(جی این اے)ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کئے ہیں جنکے مطابق کچھ چیزیں سستی اوربعض مہنگی بھی ہوگئی ہیں۔

اعداوشمار کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 1.16 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 42.68 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات نے بتایاکہ 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 14 میں کمی اور 22 میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پیاز 8.4 فیصد،انڈے 2.5، بجلی 2 فیصد اور دال مونگ ایک فیصد مہنگی ہوگئی جبکہ گزشتہ ہفتے چینی، دال مسور اور کیلوں کے بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر 9.8 فیصد، آلو 4.3 اور مرغی 3 فیصد، چائے کی پتی 2.6 فیصد، ڈیزل 2.3 فیصد اور چاول 2 فیصد سستے ہو گئے، اس کے علاوہ گھی، کوکنگ آئل، آٹا،دال،چنا کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی.

کوئی تبصرے نہیں