Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

غیرشرعی نکاح کا کیس،وکیل خاورمانیکا نے ثبوت کیلئے وقت مانگ لیا

اسلام آباد(جی این اے)عمران خان اورانکی اہلیہ بشری بی بی کا غیرشرعی نکاح کا مقدمہ،ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ عدالت میں سماعت ہوئی،وکیل خاورمانیکا ...

اسلام آباد(جی این اے)عمران خان اورانکی اہلیہ بشری بی بی کا غیرشرعی نکاح کا مقدمہ،ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ عدالت میں سماعت ہوئی،وکیل خاورمانیکا رضوان عباسی نے عدالت سے دستاویزی ثبوت پیش کرنے کیلئے وقت مانگ لیا۔

وکیل کے مہلت مانگنے پر جج قدرت اللہ کا کہنا تھا کہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں اس پر دلائل بھی دینے ہونگے،جس پر وکیل نے کہا کہ پیر تک وقت دے دیں دلائل بھی دیں گے اوردستاویزات بھی جمع کرا دیں گے،عدالت نے وکیل کی استدعا کے بعد سماعت گیارہ دسمبر تک ملتوی کردی۔

کوئی تبصرے نہیں