Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

یوم انسانی حقوق،این سی ایچ آر کا اپنی کامیابیوں پر بھرپورجشن

  اسلام آباد(جی این اے)این سی ایچ آر نےیوم ِ  انسانی حقوق پر اپنی کامیابیوں کا جشن بنایا  صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس خاص دن پرممتاز ...

 


اسلام آباد(جی این اے)این سی ایچ آر نےیوم ِ  انسانی حقوق پر اپنی کامیابیوں کا جشن بنایا 

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس خاص دن پرممتاز رہنماؤں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کے ایک بڑے اجتماع کی میزبانی کی۔ وزارتِ ا نسانی حقوق کے زیر اہتمام اس  تقریب میں  پاکستان میں حقوق انسانی کو فروغ دینے کے سلسلے میں حاصل ہونے والی  کامیابیوں کو سراہا گیا ۔

اس موقع پر چیئرپرسن رابعہ جویری آغا نے ڈھائی سال کے وقفے کے بعد (این سی ایچ آر ) کی بحالی کے بعد کی گئی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔

 انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ایک محدود بجٹ، عملے کی کمی اور مبہم مینڈیٹ جیسے شدید چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے کس طرح (این سی ایچ آر ) نے اپنی رسائی کو بڑھایا اور اپنی ساکھ کو مضبوط کیا اور کمیشن نے  انتھک کوششوں سے  انسانی حقوق کے اہم فورمز اور اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی سطح پر پہچان بنائی ہے۔

کمیشن کی مؤثر رپورٹوں  کے سبب شکایت کے ازالے کے علاوہ جبری  مزدوری، گھریلو تشدد، جیل میں اصلاحات اور ذہنی صحت جیسے اہم مسائل پر حکومت کی جانب سے قانون سازی میں تبدیلیوں اور پالیسی مرتب کرنے میں مدد ملی ۔  سینیٹری ورکرز اور  امتیازی اشتہارات سے متعلق کمیشن کی رپورٹس سے  ان اشتہارات پر ملک گیر پابندی عائد کی  گئی اور  سینٹری ورکرز کیلئے مثبت اقدامات اٹھانے کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ۔

 چیئرپرسن رابعہ جویری آغا نے کہا (این سی ایچ آر ) نے  دماغی صحت کی رپورٹ پرصدر مملکت کی جانب سے  دماغی صحت سے متعلق قانون سازی اور اصلاحات کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔  مزید برآں، انہوں نے بتایا کہ کمیشن کی جانب سے انڈر ٹرائل نوعمروں کے لیے قانونی نمائندگی کا طریقہ کار بنایا گیا، جس کا نتیجہ ہے کہ اڈیالہ جیل سے 85 بچوں کی رہائی  ممکن ہوئی۔

علاوہ ازیں تقریباً 695 ہندوستانی ماہی گیر قیدیوں کی کامیاب رہائی اور وطن واپسی  ممکن ہوئی۔ اب کمیشن پاکستانی ماہی گیروں کی باہمی واپسی کے لیے بھارتی کمیشن کے ساتھ لابنگ کر رہا ہے۔کمیشن کے ایک اور اہم سنگ میل میں انسانی حقوق کی عدالتوں اور جوینائل جسٹس کمیٹیوں کا قیام، انسانوں کے حقوق کی حق تلفی کے لیے فوری انصاف کو یقینی بنانا شامل ہے۔

کمیشن پسماندہ کمیونٹیز، ہزارہ کمیونٹی اور چترال کی لڑکیوں کو کھیلوں، بالخصوص فٹ بال کے ذریعے  انھیں بااختیار بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے اور جلد ہی اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل مکانی پر بھی ایک رپورٹ سامنے لائے گا ۔ 

چیئرپرسن رابعہ جویری آغا نے ٹیم ورک  کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ  حکومت، میڈیا اور سول سوسائٹی کی مشترکہ کاوشوں  نے ہمارے ادارےکی کامیابی میں بھر پور کردار ادا کیا ہے ۔ 

اس تقریب میں ہیومن منسٹری اور سیکرٹری اے ڈی خواجہ کا شکریہ ادا کیا گیا اور کمزور اور پسماندہ لوگوں کے حقوق کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے ،ملک کے  قومی اخلاق، انسانی حقوق کے تقدس کو یقینی کے لیے ان کی تجاویز اور کوششوں کو سراہا گیا ۔

کوئی تبصرے نہیں