Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ناموربھارتی اداکارنے 22سالہ نوجوان کو کیوں قتل کردیا؟

  انڈیا(ویب ڈیسک)بھارت کے شہرت یافتہ ٹی وی اداکار بھوپندرسنگھ درخت کے تنازعے پر پڑوسی کا نوجوان بیٹا قتل کرڈالا،فائرنگ سے پڑوسی خود اوربیوی ...

 


انڈیا(ویب ڈیسک)بھارت کے شہرت یافتہ ٹی وی اداکار بھوپندرسنگھ درخت کے تنازعے پر پڑوسی کا نوجوان بیٹا قتل کرڈالا،فائرنگ سے پڑوسی خود اوربیوی جبکہ ایک بیٹا زخمی بھی ہوگئے۔

قتل کا یہ واقعہ انڈیا کی ریاست اترپردیش میں رونما ہوا،جہاں اداکارنے اپنے فارم ہائوس کو پڑوسی کی زمین جو زرعی تھی اس سے الگ کرنے کیلئے جالیاں لگائیں،اس دوران بھوپندر نے کچھ درخت بھی کاٹ دئیے جس پر پڑوسیوں نے مزید درخت کاٹنے سے منع کیا،توں توں میں میں بڑی لڑائی میں تبدیل ہوگئی آخر بھوپندر نے اپنا لائسنس والا پستول نکال لیا اورفائرنگ شروع کردی جس سے پڑوسی کا بائس سال کا بیٹا موقع پر دم توڑگیا جب کہ باقی تین افرادشدیدزخمی ہوگئے جن کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کو جوں ہی خبر ملی تو موقع پر پہنچ گئی اوراداکاربھوپندرسنگھ کو ہراست میں لے لیا،یاد رہے کہ بھوپندرسنگھ ٹی وی کے کئی مقبول ڈراموں میں کام کرچکے ہیں اورکافی شہرت بھی حاصل کی ہوئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں