Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پی ایس ایل میں اب تین سگے بھائی ایک ساتھ کھیلیں گے

 لاہور(جی این اے)پی ایس ایل نویں سیزن میں تین بھائی ایک ساتھ اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائیں گے،پلئیرزڈرافٹنگ تقریب میں تاریخی فیصلہ سامنے آگی...


 لاہور(جی این اے)پی ایس ایل نویں سیزن میں تین بھائی ایک ساتھ اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائیں گے،پلئیرزڈرافٹنگ تقریب میں تاریخی فیصلہ سامنے آگیا۔

فرنچائزز نے اپنے اسکواڈز کو بھی آخری شکل دے دی ہے،تقریب میں تین بھائیوں کا انتخاب کرکے نئی تاریخ بھی رقم کردی گئی۔

اس حوالے سے نامورفرنچائز اوردوبار چیمپئین کا اعزاز حاصل کرنے والی اسلام آباد یونائیڈڈ نے نسیم شاہ کیساتھ انکے دو بھائیوں حنین شاہ اورعبید شاہ کو بھی چن لیا،حنین شاہ فاسٹ بالر ہیں اور نیشنل ٹی ٹونٹی میں شاندارکھیل پیش کرچکے ہیں اسی طرح دبئی میں انڈرنائنٹین کی طرف سے عبیدشاہ بھی کھیل میں شامل ہیں۔

پی ایس ایل کے نویں سیزن میں تین بھائیوں کا ایک ساتھ کھیلنا یقیناً کرکٹ کے مداحوں کیلئے دلچسپ کن ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں