Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پاک فوج نے خیبرپختونخواہ میں کمال ہی کردیا

  اسلام آباد(جی این اے)پاک فوج سرحدوں کی محافظ ہی نہیں بلکہ تعلیم کے پھیلائو میں بھی نمایاں خدمات سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،خیبرپختون...

 

اسلام آباد(جی این اے)پاک فوج سرحدوں کی محافظ ہی نہیں بلکہ تعلیم کے پھیلائو میں بھی نمایاں خدمات سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،خیبرپختونخواہ میں پاکستانی فوج کا پروگرام تعلیم سب کیلئے کے حوالے سے نو منصوبوں پر ہنگامی طورپر کام کاآغاز کردیا گیا ہے۔

یہ پروگرام کے پی حکومت اورپاک فوج کے باہمی تعاون سے شروع کیا گیا جسکا مقصد یہ ہے کہ صوبے کیے نوجوان تعلیم یافتہ ہوکر ملکی ترقی وخوشحالی میں اپنا مثبت رول اداکرسکیں۔

اس تعلیمی پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے حسن خیل،مہمند،درہ آدم خیل،تیرہ،کرم،ٹانک،جانی خیل،انگوراڈہ اورسراروغہ میں نو بڑے منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔

پندرہ اکتوبر سے اپنے کام کا آغازکرنے والے پروگرام کے شروع میں علم کے پھیلائو کیلئے مختلف امورکو نھبٹایا گیا۔

پاک فوج کی قوم کے بچوں سے محبت کا اندازہ یہاں سے لگایا جاسکتا ہے کہ اب تک چارہزاربچے اوربچیاں تعلیمی منصوبے سے فائدہ اٹھا چکے ہیں،علاوہ ازیں پانچ سو سے زیادہ بچیاں مختلف اداروں میں ڈیجیٹل تربیتی کورس بھی کرنے میں مصروف کارہیں،یہی نہیں بلکہ چوبیس ایسے سکول جو برائے نام تھے انکو بھی محترک کردیا گیا ہے۔

ڈھائی سو ایڈلٹس کو ایڈلٹ لرننگ پروگرام کے ذریعے مختلف کورسزکرائے جارہے ہیں۔

کمپوزٹ یوتھ پروگرام بھی شروع کیا گیا جسکے ذریعے تخلیقی زہین رکھنے والے نوجوانوں کو نصاب سے ہٹ کر مرحلہ وارتربیت دی گئی اس حوالے سے نوجوانوں کو باصلاحیت بنانے کی غرض سے پاک فوج پیش پیش ہے۔ 


کوئی تبصرے نہیں