Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

آج آخری دن،قائدن لیگ نوازشریف نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

  اسلام آباد(جی این اے)پورے ملک میں الیکشن لڑنے کے امیدوارجوق درجوق کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں مصروف،کاغذات جمع کرانے کا آج آخری دن آن...

 

اسلام آباد(جی این اے)پورے ملک میں الیکشن لڑنے کے امیدوارجوق درجوق کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں مصروف،کاغذات جمع کرانے کا آج آخری دن آن پہنچا،ن لیگ کے قائد نوازشریف نے بھی حلقہ این اے ایک سوتیس لاہور سے قومی اسمبلی کی نشت کیلئے کاغذات جمع کرا دئیے۔

این اے اٹھتر گوجرانوالہ کی سیٹ کیلئے خرم دستگیر نے بھی کاغذات جمع کرائے۔

ملتان سے نائب چئیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے بھی این اے ایک سو پچاس سے کاغزات جمع کروادئیے اسی حلقے سے زین قریشی اورمہربانو بھی کاغذات جمع کرواچکی ہیں۔جبکہ سابق وزیرخارجہ حناربانی کھر نے این اے ایک سواسی کوٹ ادوسے کاغزات جمع کرادئیے۔کراچی سے ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول بھی اپنے کاغذات جمع کراچکے ہیں۔

حلقہ بندیوں پر اعتراضات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کہہ چکا کہ اسکی سماعت الیکشن کے بعدہوگی۔

یہ بھی یادرہے کہ کاغذات جمع کرانے کا وقت آج شام ساڑھے چاربجے تک ہے۔

کوئی تبصرے نہیں