Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

سب کو ہنسانے والے نامورفنکارمعین اختر کا آج 73واں یوم پیدائش

 کراچی(ویب ڈیسک)آج اس سپراسٹار کا تہترواں جنم دن ہے جسکے مائک ہاتھ میں لیتے ہی لوگوں کے چہروں پر ہنسی کھل اٹھتی تھی،جی ہاں آج شہرت یافتہ ف...

 کراچی(ویب ڈیسک)آج اس سپراسٹار کا تہترواں جنم دن ہے جسکے مائک ہاتھ میں لیتے ہی لوگوں کے چہروں پر ہنسی کھل اٹھتی تھی،جی ہاں آج شہرت یافتہ فنکار اورہردلعزیزکمپئیرمعین اخترکا یوم پیدائش ہے۔

1950کو روشنیوں کے شہرکراچی میں جنم لینے والے معین اختر نے چھوٹی عمرمیں ہی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانا شروع کردئیے تھے،سلورسکرین ہو ٹی وی کے ڈرامے یا اسٹیج شو ہومعین اختر نے ہر جگہ ثابت کیا کہ اس جیسا کوئی نہیں۔

آنگن ٹیڑھا ہو یا روزی ڈرامہ کا کردار،معین اختر ہر رول میں اپنی منفردکارکردگی کے باعث شہرت کی بلندیوں کو چھوگئے۔آپکے ڈرامے اوراسٹیج شوز ایسے مشہورہوئے کہ پڑوسی ملک انڈیا میں بھی آپکے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں چلی گئی۔

آہ بائیس اپریل 2011کا دن کیسے کوئی بھول سکتا ہے جب معین اختر اپنے کروڑوں کی تعدادمیں مداحوں کو انتہائی اداس کرکے ابدی نیند سوگئے۔

دوسروں کو ہر پل ہنسانے والا سب کو روتا چھوڑکرموت کی آغوش میں چلاگیا مگر آپکی یادیں آج بھی آپ کے مداحوں کویہ کہنے پرمجبورکردیتی ہیں کہ معین اختربظاہر چلاگیا مگر دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔


کوئی تبصرے نہیں