Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

سپاہ سالار کی باتیں دل کو چھو گئیں،ایس کے نیازی

اسلام آباد(جی این اے)چیف ایڈیٹر روز نامہ پاکستان  ایس کے نیازی کا پاک فوج کوخراج  تحسین،ایس کے نیازی کا روزنامہ پاکستان میں آرٹیکل شائع،لک...

اسلام آباد(جی این اے)چیف ایڈیٹر روز نامہ پاکستان  ایس کے نیازی کا پاک فوج کوخراج  تحسین،ایس کے نیازی کا روزنامہ پاکستان میں آرٹیکل شائع،لکھاگرین پاکستان کے حوالے سے سجی تقریب میں آرمی چیف کے خطاب نے چارچاند لگا دیئے۔

ایس کے نیازی نے اپنے آرٹیکل میں لکھا سپاہ سالار نے جو باتیں کیں وہ دل کو چھو گئیں،کاش کسی اور نے بھی اس سے پہلے زرعی پوٹینشل کو سنجیدگی سے لیا ہوتا،،زراعت کے ساتھ پاکستان کا ایک سوتیلاسلوک ہوا ہے، پاکستان کےپاس دنیا کا بہترین نہری نظام   اور اول درجے  کی زرخیز زمین ہے،اس کے باوجود ہم 10ارب ڈالر کی چینی اور گندم خریدتے پھر رہے ہوتے ہیں، ایس کے نیازی  نے مزید لکھا زرعی ملک ہونے کے باوجود ہم  گندم روس اور چینی اور کپاس بھارت سے خریدتا ہے،

انہوں نے لکھا آرمی چیف  کے خیالات سن کر میرے وجود میں سرشاری اور سکون کی  کیفیت اتر آئی، ہرملک کا ایک خاص پوٹینشل ہوتا ہے اورپاکستان کا پوٹینشل زراعت ہے،،امید  ہے گرین پاکستان پروگرام خوش حالی اور معاشی خود کفالت کی طرف سفر کا پہلا قد م ہوگا۔





کوئی تبصرے نہیں