Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

سال 2023سیاست دانوں کے لئے بھاری رہا

اسلام آباد(جی این اے)سال 2023  سیاست دانوں کے لئے مقدمات کے حوالے سے بھاری رہا۔ بانی پی ٹی آئی سمیت دیگرسیاستدان سال بھر  داد رسی کے لئے لا...

اسلام آباد(جی این اے)سال 2023  سیاست دانوں کے لئے مقدمات کے حوالے سے بھاری رہا۔

بانی پی ٹی آئی سمیت دیگرسیاستدان سال بھر  داد رسی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے رہے۔بانی پی ٹی آئی،سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی سمیت دیگر سیاستدان متعدد بار ہائیکورٹ پیش ہوئےسابق خاتون اول بشری بی بی بھی داد رسی کےلئے عدالت عالیہ آتی رہیں۔پی ٹی آئی رہنماء ریاض فتیانہ ، کرامت کھوکھر سمیت دیگر سابق  اراکین اسمبلی نے استعفے منظور ہونے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

اسد عمر ، فواد چودھری ،ڈاکٹر یاسمین  راشد ، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر رہنماؤں نے ہائیکورٹ میں مختلف نوعیت کی درخواستیں دائر کیں۔گورنر کے وزیر اعلی پرویز الٰہی کو عہدے  سے ہٹانے کے خلاف درخواست ہائیکورٹ میں سماعت ہوتی رہی ۔پی ٹی آئی کے رہنماء و سابق وزیر علی افضل ساہی کی بازیابی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا۔لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ ، عطاء تارڈ،  رانا مشہود احمد خان سمیت دیگر ہائیکورٹ پیش ہوئے۔سابق پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی محمد خان بھٹی  نےدرخواست ضمانتوں کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ۔

پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار نے مقدمات کے حصول کے لئے اور پولیس حراساں کرنے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔پی ٹی آئی کے رہنماء مراد راس نے ایف آئی اے طلبی نوٹس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کی تقرری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب کی بازیابی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا۔پی ٹی آئی کے رہنماء میاں اسلم اقبال نے حفاظتی ضمانت کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی ، اسد عمر، سرفراز چیمہ ، سینٹر ولید اقبال کی بازیابی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا


کوئی تبصرے نہیں