Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ہمارے ملک میں آئین توڑنے والوں کو ہارپہنادئیے جاتے ہیں،نوازشریف

لاہور(جی این اے)ہمارے دورحکومت میں ملک کی بہت اچھی حالت تھی،پتا چل رہا تھا کہ وطن کی تعمیرنو ہورہی،ہماری پالیسیوں کے بہت اچھے نتائج تھے،ملک ...

لاہور(جی این اے)ہمارے دورحکومت میں ملک کی بہت اچھی حالت تھی،پتا چل رہا تھا کہ وطن کی تعمیرنو ہورہی،ہماری پالیسیوں کے بہت اچھے نتائج تھے،ملک میں صعنت سازی کو فروغ مل رہا تھا مگر ڈھائی سال میں ہی ہماری حکومت کا خاتمہ کردیاگیا،جو آئین کو توڑتے ہیں انکو ہی ہارپہنا دئیے جاتے ہیں،قائد ن لیگ کا پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کھرا خطاب۔

نوازشریف نے مزید کہا کہ ہم نے تو ڈالر کو چارسال تک ہلنے بھی نہیں دیا مگر پی ٹی آئی کی حکومت میں ڈالر کو ایسے پر لگے کہ روکنے کا نام نہیں لیا،وزیراعظم کے عہدے پر سلیکٹڈ بندے کو بیٹھا دیا گیا جس میں متحدہ قومی موومنٹ کے ووٹ بھی تھے،افسوس پارٹی سے بھی لوگوں کو توڑا گیا،سلیکٹڈ وزیرعظم چارووٹوں کی جیت سے بنا۔

قائد ن لیگ نے کہا کہ میرے اورمریم نوازکے بارے میں کہا گیا کہ انکو جیل سے نہیں نکلنے دینا ہے ورنہ دوسالہ محنت ضائع ہوجائے گی،قوم کو بتایا جائے کہ وہ دوسال کی محنت کون سی تھی۔

پارلیمنٹ بھی ٹوٹ جائے تو کہتے ہیں ٹھیک ہوا ہے،ہم نے اپنے پائوں پر خود کلہاڑی ماری ہے اس میں امریکہ یا بھارت کا قصورنہیں۔

کوئی تبصرے نہیں