Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

خوفناک زلزلہ 127افرادکو نگل گیا،سات سوسے زائدزخمی

  چین(جی این اے)چین میں آنے والے گزشتہ روز کے زلزلے میں اب تک ایک سوستائیس افرادموت کے منہ میں جاچکے ہیں جبکہ سات سوسے زائد افراد زخمی ہیں،...

 

چین(جی این اے)چین میں آنے والے گزشتہ روز کے زلزلے میں اب تک ایک سوستائیس افرادموت کے منہ میں جاچکے ہیں جبکہ سات سوسے زائد افراد زخمی ہیں،ڈیڈھ لاکھ سے زیادہ مکانات بری طرح نقصان کا شکار ہوچکے ہیں۔

زلزلہ چین کے دوصوبوں گنگسو اورکینائی میں آیا جسکی شدت چھ اعشاریہ دو تھی جبکہ زلزلے بارے معلومات دینے والا امریکی ادارہ سیسمولوجیکل سینٹر کا کہنا ہے کہ زلزلہ کی گہرئی پینتیس کلومیٹر تھی اوراسکا مرکز چینی شہر لانزہو سے ایک سودوکلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مغرب میں تھا۔

اب تک کافی لوگ ملبے میں دبے ہوئے ہیں جنکو نکالنے کیلئے امدادی ٹیمیں کام کررہی ہیں مگر شدید سردی کی وجہ سے امدادی ٹیمیں مشکلات کا شکار بھی ہورہی ہیں۔آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا کہ پانچ شدت کے آفٹر شاکس مزید آسکتے ہیں۔متاثرہ علاقوں میں بجلی اورپانی کے نظام کا بھی تہس نہس ہوچکا ہے۔تباہ کن زلزلے کے بعدمزید امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں بھیجا جا رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں