Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی20 اسکواڈ کا اعلان

 لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نےدورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی20 اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے پریس کانفرنس ک...

 لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نےدورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی20 اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ 17 رکنی ٹی 20 اسکواڈ میں ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی ہونگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد، اعظم خان، بابراعظم، فخر زمان،عامر جمال، عباس آفریدی،  حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر ،محمد نواز، محمد رضوان، اور زمان خان شامل ہیں۔

 چیف سلیکٹرکا کہنا تھا کہ شاداب بدقسمتی سے انجری کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں  جبکہ وہ ہمارے بہت اچھے کھلاڑی ہیں وہ دو ہفتے بعد بولنگ کے لیے دستیاب ہوں گے۔وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ شان مسعود کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ حسنین اورنسیم نے ریکور کیا ہے، نسیم کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب کررہے ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں