Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بل گیٹس کی 2024 کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

 نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)بل گیٹس نے 2024 کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے اسے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کا سال قرار دیا ہے۔  بل گیٹس نے 10 صفحات...

 نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)بل گیٹس نے 2024 کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے اسے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کا سال قرار دیا ہے۔

 بل گیٹس نے 10 صفحات پر مشتمل ایک خط میں آمدہ سال کے لیے پیشگوئی کرتے ہوئےکہا کہ 2024 اے آئی ٹیکنالوجی کو تبدیل کرنے والا سال ثابت ہوگا۔ آئندہ سال ہونے والی پیشرفت سے رواں دہائی کے دوران اس ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کی بنیاد رکھنے میں مدد ملے گی۔انہوں کا مزید کہنا تھاکہ  آنے والے برسوں میں اے آئی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں عام ہو جائے گی اور اے آئی ٹولز سے ہمیں عالمی صحت کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملے گا۔ اے آئی ٹیکنالوجی سے ویکسینز اور ادویات کی تیاری کا عمل تیز ہوگا  ان ادویات سے 5 سال سے کم عمر بچوں کی زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی۔




کوئی تبصرے نہیں