Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 27 دہشتگردہلاک،25 فوجی جوان شہید

  راولپنڈی(جی این اے) سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، ستائیس دہشتگردہلاک، پچیس فوجی جوان شہید ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق گیارہ...


 
راولپنڈی(جی این اے) سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، ستائیس دہشتگردہلاک، پچیس فوجی جوان شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق گیارہ اور بارہ دسمبر کی درمیانی شب دہشتگردوں کیخلاف  کارروائی  ہوئی جس کے دوران سترہ شرپسند مارے گئے۔ آج صبح  دہشتگردوں نے دارابن میں بارود سے لدی گاڑی کو سیکورٹی فورس کی چوکی سے ٹکرادیا جس سے عمارت گرگئی اور تئیس جوان جام شہادت نوش کر گئے جبکہ  تمام دہشتگردوں کو مار دیا گیا۔  جبکہ دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کیاگیا۔کلاچی میں بھی آپریشن کیا گیا جس میں 4 دہشت گرد واصل جہنم  جبکہ 2 جوان شہید ہوئے۔ترجمان کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کے کئی مقدمات میں مطلوب تھے۔


کوئی تبصرے نہیں