Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

اسرائیل پر فلسطین کے بعد لبنان اورشام کے بھی حملے

 لبنان(ویب ڈیسک)اسرائیل اورفلسطین کی جنگ شدت اختیارکرنے لگی ہے،لبنان کیساتھ شام بھی شامل ہوکراسرائیل پر حملے کرنے لگا۔لبنان سے تعلق رکھنے وا...

 لبنان(ویب ڈیسک)اسرائیل اورفلسطین کی جنگ شدت اختیارکرنے لگی ہے،لبنان کیساتھ شام بھی شامل ہوکراسرائیل پر حملے کرنے لگا۔لبنان سے تعلق رکھنے والے حزب اللہ نے ایک تازہ حملے میں اسرائیل کی فوجی گاڑی تباہ کردی ہے،حماس کی طرف سے بھی تازہ راکٹ فائرکردئیے گئے ہیں۔

آپریشن القدس فلڈ میں پانچ روزسے جاری آپریشن کے دوران اب تک بارہ سو زائد اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں اورزخمیوں کی تعداد تین ہزارتک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ شام کے داغے گئے راکٹ میدانی علاقوں میں گرکرتباہ ہوئے ہیں۔

انصاراللہ تحریک یمن کے سربراہ سید عبدالمالک نے بھی امریکہ کو اسرائیل فلسطین جنگ میں شامل ہونے کی صورت میں سنگین دھمکیاں دے دی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں