Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

اسلحے سے بھرا ہوا امریکی بحری جہازاسرائیل پہنچ گیا

 واشگٹن(ویب ڈیسک)امریکہ نے فلسطین پر بمباری کی غرض سے اپنا اسلحے سے بھرا ہوا طیارہ اسرائیل بھیج دیا ہے،غیرملکی میڈیا نے واضع کیاہے کہ جنوبی ...

 واشگٹن(ویب ڈیسک)امریکہ نے فلسطین پر بمباری کی غرض سے اپنا اسلحے سے بھرا ہوا طیارہ اسرائیل بھیج دیا ہے،غیرملکی میڈیا نے واضع کیاہے کہ جنوبی اسرائیل کا ایک ائیربیس ہے جہاں یہ اسلحلہ پہنچا ہے مگر اسکی اقسام بارے علم نہیں ہوسکا۔

امریکی اسلحہ اہم نوعیت کی جوبھی فوجی کارروائیاں ہونگی ان میں سہولت دے گا۔

ادھرامریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی انتظامیہ نے اسرئیل کو اسی ہفتے سے اسلحہ فراہم کرنا شروع کردیا ہے،اس حوالے سے دوسرا اسلحے سے بھرا بحری جہازبھی اسرائیل پہچانے پر غورکیا جارہا،جبکہ قومی سلامتی امریکہ کے مشیر نے کہا ہے کہ ابھی تک امریکی فوج اسرائیل میں تعینات نہیں کی گئی،آج وزیرخارجہ امریکہ انٹونی بلنکن اسرائیل کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔

وزیراعظم اسرائیل نے امریکی صدرکو فون بھی کیا اورکہا کہ ایسا منظر ہولوکاسٹ کے بعد دیکھنے میں نہیں آیا۔امریکی صدرنے اس موقع پر اسرائیل کی امدادمزید بڑھانے کا بھی اعلان کیا اورکہا کہ اسرائیل کی دفاعی ضروریات کو یقیناً پورا کیا جائے گا،علاوہ ازیں علاقائی خطرات کے پیش نظر اہم اقدامات بھی کررہے ہیں۔

حماس نے بھی اسرائیل کو بھرپورجواب دینے کی دھمکی دیتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ قبضے کے خلاف جوابی کارروائی کرنا ہمارا حق ہے۔ہم ہرصورت مقدس مقامات کا دفاع کریں گے اورقبضہ بھی ختم کراکر سانس لیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں