Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

اپنے قائدنوازشریف کا تاریخ سازاستقبال کرنے کیلئے بے چین ہیں،چوہدری سکندرحیات

  اسلام آباد(جی این اے)پاکستان کی طرح آزادکشمیر کے باسی بھی اپنے قائد میاں نوازشریف کا ایسا استقبال کریں گے کہ دنیا حیران رہ جائے گی،نوازشری...

 

اسلام آباد(جی این اے)پاکستان کی طرح آزادکشمیر کے باسی بھی اپنے قائد میاں نوازشریف کا ایسا استقبال کریں گے کہ دنیا حیران رہ جائے گی،نوازشریف صرف پاکستانیوں کے نہیں کشمیریوں کے دل میں بھی بستے ہیں،سب جانتے ہیں کہ موجودہ بحرانوں سے نوازشریف ہی ملک کو نکالیں گے،کوٹلی آزادکشمیر کی مشہورسیاسی وسماجی شخصیت اورممبرن لیگ مرکزی مجلس عاملہ چوہدری سکندرحیات کا مسلم لیگ ن کے صدرشاہ غلام قادرسے ملاقات کے دوران اظہارخیال۔

چوہدری سکندر حیات کا دوران گفتگوکہنا تھا کہ نوازشریف کے دورحکومت میں

ہمیشہ ملک نے ترقی کی ہے اب بھی وہ آئیں گے ہی تو معاملات حل ہوسکیں گے،ہم اپنے قائد کا استقبال شایانے شان طریقے سے کریں گے،صرف کوٹلی ہی نہیں پورے آزادکشمیر سے عوام کا سمندراپنے قائد کو خوش آمدید کہے گا۔

مجلس عاملہ کے رکن چوہدری سکندرحیات نے ن لیگ کے صدرکو یقین دلایا کہ استقبال کے حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی،چوہدری سکندرحیات نے اسلام آباد میں ہونے والی ن لیگ کی ایک اوراہم میٹنگ میں بھی شرکت کی اوراہم لیگی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کیں اورنوازشریف کی پاکستان آمد کے حوالے سے بات چیت کی گئی اوراستقبال کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں