Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ایک بارپھر خوفناک زلزلہ

  ہرات(ویب ڈیسک)افغانستان میں ایک بارپھرخوفناک زلزلے نے دہشت پھیلادی،صبح سویرے آنے والے زلزلے کی شدت 3۔6 تھی جبکہ گہرائی دس کلومیٹر بتائی گئ...

 

ہرات(ویب ڈیسک)افغانستان میں ایک بارپھرخوفناک زلزلے نے دہشت پھیلادی،صبح سویرے آنے والے زلزلے کی شدت 3۔6 تھی جبکہ گہرائی دس کلومیٹر بتائی گئی۔

زلزلے کے شدید جھٹکے اسی صوبے یعنی ہرات میں آئے جو گزشتہ ہفتے زلزلے کی وجہ سے پہلے ہی تباہ حال ہے۔زلزلے سے آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

علاقے میں امدادی کام کرنے والی ٹیموں کا کہنا ہے کہ ہرات میں کھانے پینے کی چیزیں ناپید ہوچکی ہیں،لوگوں کو مزید امداد کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے آنے والے زلزلے میں چارہزارسے زائد افراد موت کا لقمہ بن گئے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں