Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

الائیڈ بنک برانچ فاروق اعظم روڈکی ناقص کارکردگی

 راولپنڈی(جی این اے)فاروق اعظم روڈ راولپنڈی میں الائیڈ بنک کی برانچ انتہائی ناقص کارکردگی کی وجہ سے اہل علاقہ کیلئے دردسربن گئی،کبھی کمپیوٹر...


 راولپنڈی(جی این اے)فاروق اعظم روڈ راولپنڈی میں الائیڈ بنک کی برانچ انتہائی ناقص کارکردگی کی وجہ سے اہل علاقہ کیلئے دردسربن گئی،کبھی کمپیوٹر ٹھیک نہیں تو کبھی سسٹم میں خرابی کے بہانے،اے ٹی ایم مشین بھی کبھی چلتی ہے تو کبھی چلتی ہی نہیں۔۔

یوٹیلٹی بلز جمع کرانے والے صارفین اکثر خراب سسٹم کے باعث دیگر بنکوں میں جانے پر مجبور ہوجاتے ہیں،اگرعملے سے شکایت کی جائے تو بے زاری سے جواب دیا جاتا ہے کہ سسٹم میں ایررآگیا ہے تو ہمارا کیا قصور ہے،اہل علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو اس برانچ کے تمام مسائل کو حل کیا جائے یا بند ہی کردیا جائے تاکہ اہل علاقہ کو گاہے بگاہے بنک کے اندرسے مایوس نہ لوٹنا پڑے۔

کوئی تبصرے نہیں