Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بھارت کے ہاتھوں شکست کالے جادوکی وجہ سے ہوئی؟

 کراچی(جی این اے)کرکٹ ورلڈکپ کے میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی عبرت ناک شکست نے جہاں پاکستانیوں کو مایوس کیا وہیں سوشل میڈیا پر حریم شاہ...

 کراچی(جی این اے)کرکٹ ورلڈکپ کے میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی عبرت ناک شکست نے جہاں پاکستانیوں کو مایوس کیا وہیں سوشل میڈیا پر حریم شاہ نے بھی نیا انکشاف کرکے کرکٹ کے مداحوں کو حیران کردیا۔

حریم شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم پر کالا جادوکیا جسکی وجہ سے ہماری ٹیم اچھی کارکردگی نہ دکھاسکی۔

ٹک ٹاکرگرل کا مزید کہنا ہے کہ ماہر کالاجادوکارتک چکرورتی کی مدد سے ہماری ٹیم پر جادوکیا گیا ہے اوریہ بات ایک معتبرذرائع سے معلوم ہوئی ہے۔اس حوالے سے آئی سی سی کو مکمل تحقیق کرنی چاہیے کیونکہ یہ ہرگزقابل قبول حرکت نہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر آج پاکستانی کرکٹ ٹیم پر جہاں عام مداح غصہ اتار رہے وہیں شوبزاور پرانے قومی ہیروزبھی اپنے دکھ بھرے جزبات کا اظہارکرتے دکھائی دیتے ہیں،کوئی کپتان کو آڑے ہاتھوں لے رہا تو کوئی اسے نفسیاتی دبائو کا نتیجہ قراردے رہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے خلاف پاکستانی شاہینوں نے صرف 192کا ٹارگٹ دیا تھا جسے بھارت نے باآسانی 30 اعشاریہ تین اوورمیں پوراکرلیا جبکہ اسکی سات وکٹیں بھی ابھی باقی تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں