Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

یوم سیاہ؛پنجاب آرٹس کونسل میں تصویری نمائش اور واک کا اہتمام

راولپنڈی(جی این اے)مقبوضہ کشمیر اپر بھارت کے غاصبانہ قبضے76برس مکمل،، یوم سیاہ کے حوالے سے پنجاب آرٹس کونسل میں تصویری نمائش اور واک کا اہت...

راولپنڈی(جی این اے)مقبوضہ کشمیر اپر بھارت کے غاصبانہ قبضے76برس مکمل،، یوم سیاہ کے حوالے سے پنجاب آرٹس کونسل میں تصویری نمائش اور واک کا اہتمام کیا گیا۔۔۔

 تصویری نمائش کے شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمدنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا درد پاکستان کا دردہے،پاکستان اور کشمیر دو جسم ایک جان کی مانند ہیں،فاشسٹ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار رائے پر مکمل پابندی لگا رکھی ہے۔جہاں صحافیوں کا قتل عام جاری ہے۔

انہوں نے مزیدکہا مقبوضہ وادی میں قابض بھارت نے کشمیریوں کے لیے زمین تنگ کر رکھی ہے۔قابض بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل جنیوا کنونشن اور اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی میں ملوث ہے آخر میں اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب آرٹس کونسل نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کی اصل تصویر دنیا کے سامنے رکھاہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیما ن نے اس موقع پر کہا کہ76سال قبل بھارت نے جموں وکشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا۔بھارت کے مظالم تاریخ کا ایک سیاہ ترین باب ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ظلم کا اندھیر ا ایک دن چھٹ کر رہے گا اور آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں