Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

مقبوضہ کشمیرپربھارتی غاصبانہ قبضے کو 76برس مکمل،ملک بھراحتجاج و ریلیاں

اسلام آباد(جی این اے)کشمیر پر بھارت کے قبضے کو 76سال گزرگئے،پاکستان سمیت دنیا میں جہاں کہیں بھی کشمیری موجود ہیں وہ آج یوم سیاہ منارہے ہیں۔ ...

اسلام آباد(جی این اے)کشمیر پر بھارت کے قبضے کو 76سال گزرگئے،پاکستان سمیت دنیا میں جہاں کہیں بھی کشمیری موجود ہیں وہ آج یوم سیاہ منارہے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان کے صدرڈاکٹرعارف علوی اورنگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کشمیریوں کیساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے آج کے دن کو کشمیریوں کیلئے سیاہ ترین دن قراردیا ہے،اپنے پیغامات میں صدرپاکستان کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے طاقت کے زورپر کشمیریوں کو اپنے فیصلے خود کرنے سے روکا،لیکن بھارت جان لے کہ وہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو طاقت کا استعمال کرکے ختم نہیں کرسکتا۔صدرنے مزید کہا کہ پانچ اگست 2019کے بھارتی غیرقانونی اقدامات عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے 27اکتوبر 1947کو کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا تھا جسے 76برس ہوگئے،غیرقانونی اپنی حکومت قائم کرنے کیلئے ہرسازش کی حتی کے پانچ اگست 2019کو ایسے اقدامات کئے جو بالکل غیرقانونی تھے،جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردوں پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا،پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کیساتھ کھڑا رہے گا اورہرطرح سے حمایت جاری رکھے گا۔

کوئی تبصرے نہیں