Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

نوازشریف کا جہازپاکستان کی حدودمیں داخل ہوگیا

 اسلام آباد(جی این اے)طیارہ امید پاکستان جس میں نوازشریف سوارہیں پاکستان کی حدود میں آچکا ہے،امید پاکستان طیارہ ایک گھنٹہ چونتیس منٹ دیر سے ...

 اسلام آباد(جی این اے)طیارہ امید پاکستان جس میں نوازشریف سوارہیں پاکستان کی حدود میں آچکا ہے،امید پاکستان طیارہ ایک گھنٹہ چونتیس منٹ دیر سے گیارہ بج کر چارمنٹ پر دبئی سے روانہ ہوا تھا۔

پاکستان میں پنجگورکے مقام پر نوازشریف کا طیارہ داخل ہوا جو کہ ایران سے ہوتا ہوا آیا۔

نوازشریف کا جہازاسلام آباد میں ڈھائی بجے لینڈکرجائے گا،طیارے میں 148دیگرمسافر بھی ہیں جن میں لیگی رہنمائوں کیساتھ ساتھ ڈاکٹر عدنان صدیقی بھی موجود ہیں۔نوازشریف اسلام آباد سے لاہور کیلئے باراستہ موٹروے روانہ ہونگے۔

اسلام آباد کے سابقہ ڈپٹی میئر ذیشان نقوی نوازشریف کا استقبال کرنے کیلئے اسلام آباد ائیرپورٹ پہچ چکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں